مہرخبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے نتائج کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مصری الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ انتخاباتی امیدواروں کی شکایات کا جائزہ لینے کے لئے وقت کی ضرورت ہے اور شکایات کی تعداد 400 موارد سے زآئد ہے لہذا انتخابات کے نتائج کو تا اطلاع ثانی ملتوی کیا جاتا ہے۔پروگرام کے مطابق مصر کے الیکشن کمیشن کو آج مصر کے صدارتی انتخابات کا اعلان کرنا تھا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب ملکر مصر کے صدارتی انتخابات کے نتائج پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں اور حسنی مبارک کے آخری وزیر اعظم احمد شفیق کو لاننے کی تلاش کررہے ہیں۔
مہر نیوز/21جون /2012 ء: مصر میں الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے نتائج کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1631767
آپ کا تبصرہ